بی جے پی کے قومی صدر امت شاہ نے آج دعوی کیا کہ اترپردیش اسمبلی الیکشن میں مکمل اکثریت حاصل کرکے ان کی پارٹی حکومت بنائے گی۔ نظام آباد اسمبلی حلقہ میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر شاہ نے
دعوی کیا کہ صوبہ میں بی جے پی کی
آندھی چل رہی ہے اور گیارہ مارچ کو
الیکشن کے نتائج آنے پر سماج وادی پارٹی، کانگریس اور بی ایس پی کا خاتمہ
ہوجائے گا جب کہ بی جے پی مکمل اکثریت حاصل کرے گی۔ بی جے پی صدر نے کہا کہ کانگریس نے آزادی کے بعد پچھلے ساٹھ برسوں تک ملک کو خوب لوٹا ۔